بابائے قوم کی قبر کو بھی نہ بخشا، قائد اعظم کے مزار کے گرد ناجائز تعمیرات اور قبضے، چیئرمین نیب نے رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (پی این آئی)بابائے قوم کی قبر کو بھی نہ بخشا، قائد اعظم کے مزار کے گرد ناجائز تعمیرات اور قبضے، چیئرمین نیب نے رپورٹ طلب کر لی،چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کے سامنے اور ارد گرد چائنا کٹنگ خصوصاً کاسمو پولیٹن سوسائٹی

کراچی کی طرف سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے بلڈنگ بائی لاز کی مبینہ طور پر خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کرنے کے مبینہ الزام کی تحقیقات کا نیب کراچی کو حکم دیا تھا۔ چیئرمین نیب نے تحقیقات میں مزار قائد کی انتظامیہ، کاسمو پولیٹن سوسائٹی کا کردار، مزار قائد کراچی کے سامنے مبینہ طور پر چائنا کٹنگ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران/اہلکاران کی مبینہ طور پراختیارات کے ناجائز استعمال اور فرائض سے غفلت کی تحقیقات کا بھی حکم دیا تھا۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے خالد مرزا، چیئرمین پالیسی بورڈ ایس ای سی پی کی طرف سے مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعیناتیاں کرنے، ایس ای سی پی کے معاملات میں مبینہ طور پر مداخلت کرنے اور ایس ای سی پی کے افسران سے متعلق نیب کی تحقیقات پر نیب آرڈیننس کی شق 31(a) کے تحت مبینہ طور پر اثر انداز ہونے کے مبینہ الزام میں تحقیقات کا نیب راولپنڈی کو حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close