ایف آئی اے میں 1250نئی اسامیوں کی منظوری، ادارے کی تنظیم نو کا فیصلہ، صدر عارف علوی نے منظوری دیدی

اسلام آباد (پی این آئی)ایف آئی اے میں 1250 نئی اسامیوں کی منظوری، ادارے کی تنظیم نو کا فیصلہ، صدر عارف علوی نے منظوری دے دی،ذرائع کاکہنا ہے کہ ایف آئی اے کی تنظیم نو کے تحت پہلی مرتبہ ایڈیشنل ڈی جی کے عہدے سمیت ساڑھے بارہ سو نئی آسامیوں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔حکومت کے اعلیٰ سطح

ذرائع نے بتایا کہ تنظیم نو کی سفارشات وزارت داخلہ کی طرف سے وزیراعظم آفس کو منظوری کے لیے بھجوائی گئیں تھیں جنہیں توثیق کےبعد وزیراعظم آفس نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی جس کی صدر نے حتمی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے میں بڑی تعداد میں گریڈ ایک سے گریڈ 21 تک مزید نئے عہدے تفویض کیے جائیں گے، پہلی مرتبہ ایف آئی اے میں اب گریڈ 21 کا ایڈیشنل ڈی جی بھی تعینات ہوگا، یوں تنظیم نو کے تحت گریڈ 21 کے ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے کا نیا عہدہ بنایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 20 کے ڈائریکٹر عہدے کی مزید 7 نئی آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے ، ایڈیشنل ڈائریکٹر کے گریڈ 19 کی مزید 4 جب کہ گریڈ 18 کے 28 نئے ڈپٹی ڈائریکٹر کی تقرری ہوگی۔ ایف آئی اے میں 56 نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ، 7 سپرنٹنڈنٹس،97 انسپکٹرز اور 121 نئے اے ایس آئی بھرتی ہوں گے۔ ذرائع کاکہناہے کہ نئی آسامیوں پر بھرتیوں کا طریقہ کار جلد وضع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور وزارت خزانہ سمیت اکاؤنٹینٹ جنرل کو بھی انتظامات کےحوالے سے خطوط لکھ دیے گئے ہیں۔وفاقی حکومت نے نئے عہدوں پر شفاف اور جلد تعیناتیوں کی ہدایت بھی کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close