لاہور (پی این آئی ) پردیسیوں کیلئے اچھی خبر،ٹرانسپورٹ کھولنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ، انٹر سٹی ٹرانسپوٹ کھولنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تجویز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھیج دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں پھنسے پردیسیوں کی گھر واپسی کیلئے ٹرانسپورٹ کھولنے کی تجویز
پنجاب حکومت کو پیش کر دی گئی ہے، تجویز میں کہا گیا ہے کہ مسافر گاڑیوں میں ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔مسافر گاڑیوں میں بیٹھنے سے پہلے ہی ماسک، گلوز پہنیں گے اور سینیٹائزر کا استعمال بھی یقینی بنائیں گےایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے گا جبکہ کھانسی آنے کی صورت میں ٹشوکا استعمال کیا جائے گا۔ تجویز میں ٹرانسپورٹ کیلئے بھی احتیاطی تدابیر تجویز کی گئیں ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹر گاڑیو میں جراثیم کش سپرے ضرور کرائیں گے۔گاڑی میں اے سی ( ایئر کنڈیشن ) نہیں چلایا جا سکے گا۔ جبکہ گاڑیوں کو مسافروں سے بھرا نہیں جائے گا، ان میں محدود فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا۔ تاہم ٹرانسپورٹ کھولنے کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ عید سے قبل ہی پردیسیوں کی گھر واپسی کیلئے تجویز وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجوا دی گئی ہے۔ واضح رہے پنجاب حکومت نے صوبے میں 31 مئی تک جزوی لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا ۔جس کے تحت حکومت کی جانب سے اجازت دی گئی کاروباری سرگرمیوں کو4 دن بحال رکھنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ تین دن مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ جبکہ 31 مئی تک پنجاب کے تمام بڑے شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے، میرج ہال، مارکیز، کنسرٹ اور سپورٹس سرگرمیاں بھی بند رہیں گی۔جبکہ کنسٹریکشن انڈسٹریز میں الیکٹریکس، سٹیل، پمینیم، حجام ، سیلون بیوٹی پارلر اور جمنیزیم کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی۔ تاہم اب ٹراسپورٹ کی بحالی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو تجویز پیش کردی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں