پاکستان کے کونسے دو صوبوں میں کورونا تیزی سےپھیل رہا ہے؟ عالمی ادارہ صحت نے تشویشناک رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان کی صورتحال کےحوالے سے اب عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کر دیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جاری

کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب اورسندھ میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 10 اپریل سے کورونا کیسز کی تعداد مختصر وقفے کے ساتھ مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ 9 مئی کو تقریباً 2000کیسز رپورٹ کیے گئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے پاکستان کے چاروں صوبوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم یکم مئی کے بعد سے پنجاب او ر سندھ میں کیسز کی تعداد میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے سب سے کم ٹیسٹ آزاد کشمیر میں کیے گئے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہےکہ اس کے عملے نے پنجاب کے 6 اضلاع میں ریپیڈ ریسپانس ٹیم کو تربیت فراہم کی ہے جب کہ پاکستان میں امداد کے لیے 21.5 ملین ڈالر کی ضرورت محسوس کی گئی ہے جس میں 17.3 ملین ڈالر کی کمی کا سامنا ہے۔یاد رہے کہ اس وقت پاکستان میں بھی پوری دنیا کی طرح کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کےبعد صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔اس وقت پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 666 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اسی صورتحال پر اب عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کر دیا ہے جس کے بعد جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب اورسندھ میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 10 اپریل سے کورونا کیسز کی تعداد مختصر وقفے کے ساتھ مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ 9 مئی کو تقریباً 2000کیسز رپورٹ کیے گئے۔

close