مردان (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مردان سے منتخب ایم پی اے ظاہرشاہ کورونا سے نمٹںے کے لیے سہولہات نہ ہونے پر اپنی ہی حکومت کے خلاف بول پڑے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مردان سے منتخب ایم پی اے ظاہرشاہ اپنی ہی حکومت کے خلاف بول پڑے۔سہولیات نہ ہونے پر مردان کو
فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔ظاہرشاہ طورو کا کہنا ہے کہ مردان کے اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لیے سہولتیں ناکافی ہیں۔ان کا ایک ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ میں وزیراعظم عمران خان سے درمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ مردان میں کورونا وائرس کی بابا جس طریقے سے پھیل چکی ہے، ایک دن کے اندر 40 کیس سامنے آئے ہیں۔اگر یہی صورتحال رہی تو مردان میں کورونا کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہو جائے گا اس لئے میری گزارش ہے کہ مردان کی انتظامی اور کورونا وائرس سے متعلق صحت کے معاملات کو فوری طور پر فوج کی نگرانی میں دے دیا جائے۔کیونکہ مردان کے اسپتالوں میں کسی قسم کی سہولیات میسر نہیں ہے۔۔خیال رہے کہ ں، ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 20ہزار803، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 29ہزار465تک پہنچ گئی، گذشتہ 21گھنٹوں کے دوران 1637نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،24مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات639 ہوگئیں ۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 11ہزار93تک پہنچ گئی، سندھ میں 10ہزار771کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 4ہزار509اور اسلام آباد میں 641ہوگئی، بلوچستان میں 1935, گلگت بلتستان میں430کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 86ہوگئی۔ مُلک بھر میں اب تک 8ہزار23مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں