پاکستان میں طبی عملے کورونا کے نشانے پر آ گیا، 5 دن میں 257 ڈاکٹر اور پیرا میڈکس شکار ہو گئے، تشویش کی خبر

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں طبی عملے کورونا کے نشانے پر آ گیا، 5 دن میں 257 ڈاکٹر اور پیرا میڈکس شکار ہو گئے، تشویش کی خبر،پاکستان میں 5 دن میں طبی عملے کے مزید 257 ارکان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ملک میں کورونا وائرس کے ٹیسٹوں کی تعداد بڑھنے سے مریضوں میں بھی تیزی سے اضافہ

سامنے آرہا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے 5 ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 11 ارکان جاں بحق ہوچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 9 مئی تک طبی عملے کے 766 افراد مہلک وائرس کا شکار ہوئے، جن میں 440 ڈاکٹر،111نرسیں، 215 دیگر پیرامیڈیکل اسٹاف کے ارکان شامل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد ساڑھے 31 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے 8 ہزار 280 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ملک میں اس وقت ساڑھے 22 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس موجود ہے، جن میں 290 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں وبائی مرض سے جاں بحق افراد کی تعداد 679 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 11 اموات ہوئی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ آج 537 کورونا کے نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں جبکہ کورونا کے باعث 11 اموات ہوئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close