شہری ہوابازی کے محکمے کے اہلکاروں نے لاک ڈاؤن میں عیاشی کی، ڈیوٹی سے کئی غائب رہے، اب پکڑے گئے، شو کاز جاری

کراچی: (پی این آئی) شہری ہوابازی کے محکمے کے اہلکاروں نے لاک ڈاؤن میں عیاشی کی، ڈیوٹی سے کئی غائب رہے، اب پکڑے گئے، شو کاز جاری، لاک ڈاون کے دوران سول ایسوسی ایشن کے عملے کو ڈیوٹی سے غیر حاضری مہنگی پڑ گئی، ڈیوٹی سے غائب افسران و عملے کوغیر حاضر ہونے پر نوٹسز جاری کر

دیئے گئے ہیں۔سول ایسوسی ایشن شعبہ ہیومن ریسورس کی جانب سے جاری ہونے والے وارننگ خط میں کہا گیا ہے کہ یگل اور دیگر اہم سی اے اے برانچز ڈیوٹی سے غیرحاضر رہے۔ سی اے اے اتھارٹی کی اہم برانچز میں چوبیس مارچ سے کوئی اہلکار موجود نہیں ہے، سی اے اے ہیڈ کوارٹرز نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکرٹر، ائرپورٹ مینجرز اور دیگر شعبوں کے سربراہان کو لاک ڈاون کے دوران ڈیوٹی پر موجود رہنے کا کہا گیا تھا۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ حکم کے باوجود اکثر شعبوں کے سربراہان بھی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈیوٹی سے غائب نظر آئے، تمام شعبوں کے سربراہان کو فوری طور پر اپنے ماتحت عملے کا ڈیوٹی روسٹر ہیڈکوارٹرز بھجوانے کا حکم دے دیا ہے، سی اے اے نے بغیر اجازت کے ڈیوٹی سے غائب افسران اور اہلکاروں کی فہرست طلب کرلی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں