اسلام آباد(پی این آئی)10 اپریل کے بعد سے پاکستان میں کورونا کیس تیزی سے بڑھ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا،عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبر دار کیا ہے کہ پاکستان میں 10 اپریل سےکورونا وائرس کے کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے
پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 10 اپریل سے کورونا کیسز کی تعداد مختصر وقفے کے ساتھ مسلسل بڑھ رہی ہے اور 9 مئی کو تقریباً 2000کیسز رپورٹ کیے گئے۔’10 لاکھ آبادی کے لحاظ سے اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ’،عالمی ادارہ صحت کے مطابق 10 لاکھ آبادی کے لحاظ سے کیسز کی تعداد دیکھی جائے تو سب سے زیادہ کیسز اسلام آباد میں ہیں جس کے بعد سندھ اور گلگت بلتستان میں اوسط تعداد تقریباً ایک جیسی ہے جب کہ بلوچستان کا تیسرا اور خیبرپختونخوا کا چوتھا نمبر ہے جس کے بعد پنجاب اور آزاد کشمیر کا نمبر ہے۔،ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار میں متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے بتایا گیا ہےکہ ملک کے تمام صوبوں میں کیسز بڑھ رہے ہیں تاہم یکم مئی سے پنجاب اور سندھ میں کیسز کی تعداد زیادہ تیزی سے بڑھی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں