ہمیشہ زندہ رہنے کیلئے امرانے خفیہ منصوبہ تیار کر لیا، یہ کیسے ممکن ہو گا؟ حیران کن تفصیلات آگئیں

نیویارک(پی این آئی) ابدی زندگی کی خواہش تو ہر انسان کو ہوتی ہے مگر ایسا ممکن نہیں ہے کہ اللہ رب العزت کے حکم کے تحت ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے تاہم دنیا کے امراءپھر بھی ہمیشہ زندہ رہنے کے لیے جتن کر رہے ہیں اور اب اس حوالے سے ان کا ایک انتہائی حیران کن منصوبہ بھی منظرعام پر آ گیا

ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق منصوبہ یہ ہے کہ دنیا کے کھرب پتی لوگ اپنے دماغ موت کے بعد نکلوا کر انسان نما روبوٹس میں امپلانٹ کروائیں گے۔ اس طرح دماغ ان کا اپنا ہو گا اور جسم مصنوعی، اور وہ اس کے بعد ہمیشہ کی زندگی پا لیں گے۔رپورٹ کے مطابق امراءکے اس منصوبے کا انکشاف معروف فیوچرالوجسٹ اور سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر آئیان پیئرسن نے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”دنیا کے امراءخفیہ طور پر اس مشن پر کام کر رہے ہیں اور میری پیش گوئی یہ ہے کہ آئندہ چند دہائیوں تک وہ اس قابل ہو جائیں گے کہ اپنا دماغ انسان نما روبوٹ میں امپلانٹ کرکے ہمیشہ کی زندگی پا لیں۔ چند دہائیوں بعد ٹیکنالوجی اتنی ترقی کر جائے گی کہ انسان اور روبوٹ میں فرق کم ہوتے ہوتے نہ ہونے کے برابر رہ جائے گا۔“ڈاکٹر آئیان کا کہنا تھا کہ ”ہم دیکھتے ہیں آج بھی ٹیکنالوجی کسی حد تک اس نہج پر پہنچ چکی ہے اور آنکھ کے ریٹینا سے لے کر دیگر کئی ایسے اعضاءکے امپلانٹس ہو رہے ہیں جو اس سے پہلے ناممکن سمجھے جاتے تھے۔ چنانچہ میرے خیال میں 2050ءکی دہائی تک ٹیکنالوجی انسانی دماغ کو روبوٹس میں امپلانٹ کرنے کے بھی قابل ہو جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close