اجلاس سے قبل ارکان پارلیمنٹ اور سٹاف کے کورونا ٹیسٹ، دو کے ریزلٹ پازیٹو نکل آئے

اسلام آباد(پی این آئی):اجلاس سے قبل ارکان پارلیمنٹ اور سٹاف کے کورونا ٹیسٹ، دو کے ریزلٹ پازیٹو نکل آئے،اب تک دو ارکان پارلیمنٹ کی مثبت رپورٹ جاری کر دی گئی۔ نجی ٹی وی نیوز کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے 11 مئی کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کے لیےارکان کا

کورونا ٹیسٹ کروانا لازم قرار دیا تھا، قومی اسمبلی کا اجلاس کل اور سینیٹ اجلاس منگل کو ہو گا اور اس کے لئے ارکان کے کورونا ٹیسٹ لئے جارہے ہیں اور پارلیمانی اجلاسوں سے قبل کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ کے عملے نے ارکان پارلیمنٹ کے ٹیسٹ کے نمونے حاصل کر لئے ہیں، اب تک جن ارکان کے ٹیسٹ لئے گئے ہیں ان میں ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب، طاہرہ اورنگزیب، راجہ ظفرالحق، رانا ثنااللہ، مشاہد حسین،مائزہ حمید، عائشہ غوث پاشا، جنرل (ر)عبد القیوم اور سینیٹر سلیم ضیاء شامل ہیں، اور اب تک ان میں سے اب تک دو ارکان پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ کے اسٹاف کی کورونا رپورٹ مثبت آچکی ہے، جب کہ باقی ارکان کی ٹیسٹ رپورٹ بھی آج شام تک جاری ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close