اسلام آباد میں لاک ڈاؤن میں 31مئی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری، کنسٹرکشن،الیکٹرونکس سینیٹری، ہارڈ ویئر کی دکانیں کھلیں گی

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد میں لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری، کنسٹرکشن،الیکٹرونکس سینیٹری، ہارڈ ویئر کی دکانیں کھلیں گی،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔اسلام آباد کی

انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پہلے مرحلے میں تعمیراتی سیکٹر کھول دیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں اسٹیل، پلاسٹک پائپ، الیکٹرانک آلات، پینٹس کی انڈسٹری کھول دی گئی ہے۔سینیٹری ورکس اور ہارڈ ویئر کی دکانیں بھی کھلی رہیں گی، کریانہ اسٹورز بھی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ چھوٹی مارکیٹس میں ایس او پیز کے ساتھ دکانیں کھولی جا سکیں گی۔نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں دکانیں ہفتے کے 5 دن کھولنے کی اجازت ہوگی۔پارکس، ٹریل، پولو کلب، ٹینس کورٹ ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کھولنے کی اجازت ہو گی۔اسلام آباد کی انتظامیہ نے نوٹی فکیشن میں یہ بھی کہا ہے کہ جنرل اسٹورز، بیکریز، آٹا چکی، ڈیری شاپس کو پورا ہفتہ کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close