ریلوے عید پر مسافر ٹرینیں چلائے گا، ایڈوانس ٹکٹ لینے والے ہی اسٹیشن کے نادر داخل ہوں گے، فیصلہ کر لیا گیا

فیصل آباد(پی این آئی):ریلوے عید پر مسافر ٹرینیں چلائے گا، ایڈوانس ٹکٹ لینے والے ہی اسٹیشن کے نادر داخل ہوں گے، فیصلہ کر لیا گیا، عیدالفطر پر ریلوے نے ٹرین آپریشن شروع کر نے کا اصولی فیصلہ کوویڈ19کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئے ایس او پیز تیارٹکٹ بکنگ آفس مکمل طور پر بند رہیں گے ٹکٹوں کی

بکنگ آن لا ئن ہو گی ٹرین روانگی سے24 گھنٹے قبل آن لائن بکنگ بھی بند ہوجا ئے گی صرف بکنگ والے مسافر ہی اسٹیشن میں داخل ہوسکیں گے باقی لوگ اسٹیشن سے باہر رہیں گے ۔ ہفتے کو ریلوے ذرائع تفصیل کے مطا بق ریلوے سے ذرائع نے بتا یا کہ ریلوے نے عید الفطر پر مسافروں کی سہولت کے لیے ٹرین آپریشن شروع کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے کوویڈ19کی حالیہ شدید لہر کے پھیلا ؤ کے پیش نظر ایس او پیز تیار کر لیے ہیں مسافر اپنے ما سک صابن اور دستانے اپنے ساتھ لیکر آئیں گے ورنہ ٹرین میں سفر نہ کر سکیں گے.اسٹیشن پر تمام سٹال مکمل طور پر بند ہو نگے مسافر کھانا گھر سے لیکر آئیں گے ہر بوگی میں 78 کی بجا ئے 60مسافر سفر کرسکیں گے اور بزنس کلاس کے روم میں 6 کی بجا ئے 4 مسافر ہونگے بوگی کے دروازے صرف ریلوے اسٹیشن پر کھلیں گےاور ہر بوگی میں ریلوے ملازم موجود رہے گاٹکٹ کلکٹر مسافر کے موبائل پر ٹکٹ والا میسج خود دیکھا ئے گا۔کلکٹر موبائل کو ہاتھ نہیں لگائے ٹرین پر سفر کر نے سے پہلے کووڈ19کے ٹیسٹ ہونگے اسٹیشن پر یا ٹرین کے اندر کسی بھی مسافر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو اسے فورًا قرنطینہ کوچ میں منتقل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں