پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی ،عید سے پہلے ٹرینیں چلانےکا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عید سے پہلے ٹرینیں چلانے میں کامیاب ہوجائیں گے، پوری کوشش تھی10مئی سے ٹرینیں چلائیں، لیکن صوبوں نے ساتھ نہیں دیا، نیب بڑے پیمانے پر کاروائیاں کرے گا، لیکن چودھری برادران ہمارے بھائی ہیں،ان کو کچھ نہیں ہوگا۔انہوں نے آج یہاں میڈیا

سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی کرپشن کی کوئی اطلاع ہوگی، عمران خان ایکشن لیں گے۔ کابینہ کی منظوری سے بھارت سے منگوائی جانے والی 432 ادویات کو روکا گیا۔ جس دن شوگر ملوں کے اسکینڈل کی فرانزک رپورٹ آئے گی اس پر بھی عمران خان ایکشن لیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں پنڈی میں رہتا ہوں، میرے دومئوکل ہیں جن کی تمام چیزوں پرگہری نظر ہے۔نیب کو دونوں طرف کے لوگوں کے خلاف ایکشن لیتا دیکھ رہا ہوں۔ نیب کو بڑے پیمانے پر ٹارزن بنتے دیکھ رہا ہوں۔ چودھری برادران ہمارے بھائی ہیں،ان کو کچھ نہیں ہوگا۔شیخ رشید نے کہا کہ امریکا کے چین پر الزامات سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ امید ہےعید سے پہلے ٹرینیں چلانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ پوری کوشش تھی 10مئی سے ٹرینیں چلائیں، لیکن صوبوں نے ساتھ نہیں دیا۔واضح رہے لاک ڈاؤن میں کل پیر سے نرمی کردی جائے گی۔لاک ڈاؤن میں نرمی وزیراعظم کے اعلان اور حکومت ایس اوپیز کے تحت کی جائے گی۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز 9 مئی بروز ہفتہ سے لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ قومی رابطہ کمیٹی نے چھوٹی مارکیٹیں اور دکانیں ہفتے میں 5 روز کھولنے اور تمام کاروبار ہفتے میں دو روز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چھوٹی مارکیٹیں اور دکانیں فجر سحری سے شام 5 بجے تک کھولی جائیں گی، جبکہ رات کو تمام مارکیٹیں بند رہیں گی، جبکہ باقی اشیائے خوردونوش کی دکانیں پورا ہفتہ کھولی جاسکیں گی۔لیکن اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے پر اتفاق نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close