تین مختلف دوائوں کا مرکب کورونا وائرس کے علاج میں مفید ثابت ہوسکتا ہے، خوشخبری سنا دی گئی

ہانگ کانگ سٹی(پی این آئی) تین مختلف اینٹی وائرل ادویات کا مرکب کورونا وائرس کے مریضوں میں جلد صحت یابی کا باعث بن سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ میں محققین نے ایک مطالعے میں پتا لگایا کہ کووڈ انیس کے کم شدت والے کیسز میں تین ادویات کا مرکب موثر ثابت ہوا ہے۔اس مطالعے کے نتائج

لانسیٹ نامی سائنسی جریدے میں شائع ہوئے۔ ہانک کانگ کے چھ مختلف ہسپتالوں میں سوا سو سے زائد مریضوں کو یہ ادویات دی گئیں اور سامنے آنے والے نتائج کی بنیاد پر یہ اعلان کیا گیا۔ واضح رہے کہ فی الحال کووڈ انیس کے علاج کے لیے کوئی حتمی دوا یا ویکسین دستیاب نہیں تاہم کئی ملکوں میں آزمائشی طریقہ علاج اور ویکسین کی تیاری کے تجربات جاری ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close