سب تھیوریاں غلط ثابت ہو گئیں، کراچی میں 3 سال کا بچہ کورونا سے جاں بحق، تعلق سکھر سے تھا

سکھر(پی این آئی)سب تھیوریاں غلط ثابت ہو گئیں، کراچی میں 3 سال کا بچہ کورونا سسے جاں بحق، تعلق سکھر سے تھا،قومی ادارہ برائےامراض اطفال میں 3سال کا بچہ کوروناسےجاں بحق ہوگیا ۔سربراہ این ائی سی ایچ ڈاکٹر جمال رضا کا کہنا ہے کہ بچے کو چار روز قبل صفورا میں واقع ایک نجی اسپتال سے این آئی سی

ایچ منتقل کیا گیا تھا۔سانس لینے میں دشواری کے باعث اُسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا، جو آج خالق حقیقی سے جا ملا۔ڈاکٹر جمال رضانے کہا کہ بچے کا تعلق سکھر سے تھا، اسے دیگر بیماریاں بھی تھیں۔دوسری جانب ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پیرجو گوٹھ میں 350 میں سے 289 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اتنی بڑی تعداد میں ٹیسٹ مثبت آنا تشویشناک صورتحال کو ظاہر کرتاہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بعض افراد پھر بھی کہیں گے سندھ حکومت صورتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہے۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ گھٹیا سیاست کرنےاور زندگیاں خطرے میں ڈالنےوالوں کو شرم آنی چاہیے۔اسے سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں کورونا کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا تھا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمگیر وبا کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 1080 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد سے وہ شدید پریشان ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close