چین کا شکریہ بیجنگ سے ماسک، تھرمامیٹرز، حفاظتی لباس اور کِٹس لے کر پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)چین سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا طیارہ کورونا وائرس سے بچاؤ کا سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا۔پی آئی اے کی خصوصی پرواز چین کے دارالحکومت بیجنگ سے ماسک، تھرمامیٹرز، حفاظتی لباس اور کِٹس لے کر اسلام آباد پہنچی ہے۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق سامان کو اُتارنے سے پہلے اس پر اسپرے کیا

گیا۔دوسری جانب چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے اپنی ٹوئٹ میں مہلک وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کو مہلک وائرس کے خلاف جنگ میں ماسک، حفاظتی سامان اور دیگر آلات فراہم کیے گئے ہیں اور اب تک متعدد پروازوں کے ذریعے سامان پاکستان پہنچایا جاچکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں