دنیا بھر میں کورونا سے متاثرکتنے لاکھ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں؟اچھی خبریں آگئیں

لاہور (پی این آئی) دنیا بھر میں کورونا سے متاثر 34 فیصد مریض صحتیاب ہو گئے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق ابھی تک دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 39لاکھ 42ہزار268 ہوچکی جن میں سے 13لاکھ 56ہزار191افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہونے واکے افراد کی تعداد

2لاکھ71ہزار637ہوگئی ہے۔ دنیا میں اس وقت 23لاکھ 14ہزار 440ایکٹو کیسز موجود ہیں جن میں سے 48ہزار912کی حالت تشویشناک ہے۔ابھی تک اس وائرس کو ختم کرنے کے لیے کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے اور واحد سماجی دوری اور لاک ڈاؤن ہے مگر دنیا بھر میں سائنسدان مسلسل ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر ہے ہیں مگر یہ ایک طویل کام ہے تاہم کچھ ممالک میں ویکسینز کا انسانوں پر ٹرائل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ویکسین کی تیاری، ٹیسٹنگ اور پھر مارکیٹ میں آنے میں کم از کم ایک سے ڈیڑھ سال کا عرصہ لگے گا۔امریکا اب تک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 76 ہزار 928 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار 623 ہو چکی ہے۔ امریکا کے اسپتالوں میں 9 لاکھ 98 ہزار 445 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 995 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 17 ہزار 250 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 56 ہزار 855 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 26 ہزار 70 ہو چکی ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 29 ہزار 958 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 15 ہزار 858 رپورٹ ہوئے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 30 ہزار 615 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 715 ہو گئی۔

close