شیخ رشید مایوس، ٹرین 10 مئی سے چلانے پر صوبوں کی حمایت نہیں ملی، وزیر اعظم کے مشورے سے 3 دن کے لیے ملتوی کیا ہے

اسلام آ باد (پی این آئی)شیخ رشید مایوس، ٹرین 10 مئی سے چلانے پر صوبوں کی حمایت نہیں ملی، وزیر اعظم کے مشورے سے 3 دن کے لیے ملتوی کیا ہے،وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہم 10 مئی سے ٹرینیں سے چلانے کے فیصلے پر تمام صوبوں کی حمایت حاصل نہیں کر سکے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ‘جس طرح عوام نے، دکانداروں نے، کارخانہ داروں نے اور علمائے کرام نے حکومت کے لاک ڈاؤن کا ساتھ دیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔’ انہوں نے کہا کہ ‘ہماری یہ خواہش تھی کہ 10 مئی سے ٹرینیں بھی چلا دیں لیکن اس فیصلے پر ہم تمام صوبوں کی حمایت حاصل نہیں کر سکے اور عمران خان نے بطور جمہوری وزیر اعظم مشاورت کے لیے اس فیصلے کو مزید 2 سے 3 دن ملتوی کردیا ہے۔’ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ غریب کی سواری ٹرین کو عید سے قبل دوبارہ چلایا جائے اور ہم وہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے جو معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) میں شامل ہیں اور توقع ہے کہ عید سے قبل عمران خان کی اجازت سے ہم ٹرینیں چلانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔’

close