کورونا وائرس کی تباہ کاریاں بڑھنے لگیں، پاکستان میں گزشتہ 10 دنوں کے دوران اموات میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان میں گزشتہ 10 دنوں کے دوران کورونا وائرس سے ہونے والی 28 اپریل سے 7 مئی کے دوران 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ہر صوبے میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ڈان کی جانب سے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق 26 فروری کو ملک میں وائرس

سے پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد سے اب تک مئی کو ملک میں سب سے زیادہ 46 اموات ہوئیں اور مارچ کے مہینے میں ایک ہندسے میں ہونے والی اموات کا اضافہ اپریل کے مہینے میں دوہرے ہندسے تک پہنچ گیا ہے۔کورونا وائرس سے ملک میں صرف 28 اپریل سے 7 مئی کے دوران 297 اموات رپورٹ ہوئیں جو اب تک ملک میں ہونے والی 591 کا 49.7 فیصد بنتی ہے اور اس خطرناک رجحان کے باوجود کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لیے لاگو کیے گئے لاک ڈاون میں 9 مئی کے بعد سے نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں