پاکستان میں کورونا سے ہونیوالی اموات میں تشویشناک حد تک اضافہ ،ملیریا کی دوا کا استعمال بند کردیا گیا

لاہور (پی این آئی ) اموات میں اضافے کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے ملیریا کی دوا کا استعمال بند کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کورونا نے کورونا کے مریضوں کیلئے ملیریا کی دوا کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اس کے استعمال کو فوری بند کرنے کا فیصلہ کیا

ہے، ممبر سیاگ کا کہنا تھا کہ اس دوا کے استعمال سے شرح اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ہائیڈرو کلوروکوئین سے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہورہی ہے۔ پروفیسر ثاقب کا کہنا ہے کہ صحت مند افراد کا کلوروکوئین کا استعمال خطرناک ہے۔ اس سے قبل تحقیق میں ملیریا کی دوا کو کورونا وائرس کے لئے فائدہ مند قرار دیا جا رہا تھا۔ دوسری جانب امریکہ میں بھی ملیریا کی دوا سے کورونا وائرس کی اموات میں اضافہ ہو ا۔دنیا بھر میں سمجھا جا رہا تھا کہ شاید ملیریا کی دوا کلوروکوئین سے کورونا وائرس کا علاج ممکن ہے، لیکن اب ایک امریکی فوجی ہسپتال کی جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ میں بھی اس بات کا انکشاف کیا گیا تھا کہ کلوروکوئین کورونا کے خلاف کارآمد نہیں ہے بلکہ ا س سے اموات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے خوشخبری سنائی تھی کہ یہ دوائی کورونا وائرس کے علاج میں موثر ثابت ہوئی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد دنیا بھر کے ہسپتالوں میں کلوروکوئین کے ٹرائلز کا آغاز کر دیا گیا تھا۔لیکن اب نئی تحقیق نے ا س دوائی کے موثر اثرات کی نفی کر دی ہے۔چینی ماہرین بھی اس حوالے سے رپورٹ جاری کر چکے ہیں کہ ملیریا کی دوا کلوروکوئین کا کورونا مریضوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ امریکی صد ر کے اعلان کے بعد سب سے پہلے برازیل نے شکوک و شبہات کا اظہا رکیا تھا۔

close