رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 533 ارب 32 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز جاری ہوئے، منصوبوں کی تفصیل جاری کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 533 ارب 32 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز جاری ہوئے، منصوبوں کی تفصیل جاری کر دی گئی،رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 533 ارب 32 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی، وزارت منصوبہ بندی نے 30 اپریل

تک منظور کیے گئے ترقیاتی فنڈز کی تفصیلات جاری کر دیں۔وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جولائی سے 30 اپریل تک وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص مجموعی 701 ارب میں سے 76 فیصد سے زائد فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ جولائی سے 30 اپریل تک وفاقی وزارتوں کی ترقیاتی منصوبوں کے لئے 230 ارب 29 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔این ایچ اے سمیت کارپوریشنز کو 175 ارب 65 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ دس مہینوں میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوں کیلئے 43 ارب 46 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔جولائی سے 30 اپریل تک ٹی ڈی پیز کی بحالی اور سیکورٹی میں اضافے سمیت وزیر اعظم یوتھ ہنر مند پروگرام کے پی میں ضم فاٹا کےلیے 81 ارب روپے سے زائد فنڈ کی منظوری دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close