اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں کورونا پاؤں پھیلانے لگا، ہلاکتیں 450، متاثرین 19854 ہو گئے،پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 19 ہزار 854 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 450 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 13 ہزار 989 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن
میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 ہزار 416 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 494 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 121 ہو گئی ہیں۔سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 7 ہزار 465 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 130 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 907 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 172 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 1 ہزار 172 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 19 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 356 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 393 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 5 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 67 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے تاحال کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں