اسلام آباد(پی این آئی)یکے بعد دیگرے بارش اور آندھی کے سلسلے ۔3 مئ سے 6 مئ کے دوران ایک طاقتور بارش کا مغربی سلسلہ پاکستان کو متاثر کرنے جا رہا ہے۔ اس سلسلہ سے پنجاب کے پی کے خیبر پختون خواہ شمالی بلوچستان اور شمالی سندھ میں تیز بارش کا امکان ہے۔شدید ترین آندھی جس کی ایک جھلک ڈیرہ لیہ
ملتان بہاولپور وہاڑی والے اگے ہی دیکھ چکے ہیں ہمراہ ہو گی۔آندھی کی رفتار 90 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ سے ہو گی-ژالہ باری اور بجلی گرنے کا خطرہ برقرار ہو گا۔بارش کی مقدار شمالی علاقوں میں 100 ملی میٹر سے تجاوز کر سکتی ہے۔3 دن روزانہ کی بنیاد پر بادل بننے اور بارش کا امکان ہو گا۔کل شام اور پرسوں بھی کے پی کے شمال مغربی پنجاب بلوچستان کشمیر اور اسلام آباد ہلکی بارش کا امکان موجود ہو گا۔8/9 مئ سے ایک اور معتدل شدت کا مغربی برسات کا سسٹم پاکستان کو متاثر کر سکتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں