اسلام آباد(پی این آئی):ادارہ شماریات کی طفل تسلیاں، مارچ کے مقابلے میں اپریل میں مہنگائی صفر اعشاریہ 8 فیصد کم ہوئی، قومی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے مقابلے میں اپریل کے دوران مہنگائی کی شرح 0.8 فیصد کم ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2019 سے اپریل
2020 تک مہنگائی کی شرح 8.5 فیصد رہی اور جولائی 2019 سے اپریل 2020 تک مہنگائی کی شرح 11.22 فیصد رہی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق مارچ کے مقابلے میں اپریل کے دوران مہنگائی کی شرح 0.8 فیصد کم ہوئی۔ادارہ شماریات کے اعدادو شمار میں بتایا گیا ہےکہ اپریل میں دال مسور 27.54 فیصد دال مونگ 23.11 فیصد، پھل اور انڈے 17.71 فیصد جب کہ چینی 2.55 فیصد مہنگی ہوئی۔اس کے علاوہ دال ماش 14 فیصد،دال چنا 10.43 فیصد، بیسن 8 فیصد، لوبیا 4.73 فیصد اور سفید چنے 4.3 فیصد مہنگے ہوئے۔واضح رہے کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح 10.24 اور جولائی سے مارچ کے دوران مہنگائی کی شرح 11.53 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں