درجہ حرارت بڑھنے سے کورونا وائرس ختم نہیں ہو گا بلکہ ۔۔۔ تحقیق میں بڑا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی) کہا جا رہا تھا کہ درجہ حرارت بڑھنے سے کورونا وائرس ختم ہو جائے گا لیکن بعد ازاں ماہرین نے اپنی تحقیقات میں تصحیح کرتے ہوئے بتایا کہ درجہ حرارت بڑھنے سے وائرس ختم نہیں ہو گا بلکہ اس کے پھیلاؤ میں کمی آئے گی۔ اب بھارت میں ماہرین نے اس حوالے سے اپنی تحقیق میں بہت حوصلہ

افزاءبات بتا دی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ناگ پور میں واقع بھارتی ادارے نیشنل انوائرنمینٹل انجینئرنگ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے مہاراشٹر اور کرناٹک کے کئی شہروں میں تجربات کے بعد بتایا ہے کہ درجہ حرارت اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں 85فیصد تعلق ہے۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سرد اور خشک جگہوں پر زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے اور تادیر زندہ رہتا ہے۔ یہ 21سے23ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر سخت سطحوں پر 72گھنٹوں سے زائد زندہ رہ سکتا ہے۔ تاہم جوں جوں درجہ حرارت بڑھتا ہے، اسی تناسب سے کورونا وائرس کے زندہ رہنے کے دورانیے اور پھیلاؤ کی رفتار میں کمی آتی چلی جاتی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ہیمنٹ بھروانی کا کہنا تھا کہ ”اگرچہ ہماری تحقیق میںثابت ہوا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ کافی حد تک کم ہو جائے گا لیکن ہمیں صرف درجہ حرارت پر اکتفا نہیں کرنا چاہیے۔ اس حوالے سے سماجی میل جول میں پابندی ہی سب سے زیادہ مفید چیز ہے۔ اسی سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ حتمی طور پر روکا جا سکتا ہے۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close