ماشااللہ پاکستانی ادارے تیز ہو گئے، سندھ یونیورسٹی کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرے گی

کراچی(پی این آئی)ماشااللہ پاکستانی ادارے تیز ہو گئے، سندھ یونیورسٹی کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرے گی،کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث سندھ یونیورسٹی جامشورو کی جانب سے کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جامعہ سندھ جامشورو کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت کی زیر صدارت

آن لائن منعقدہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں جامعہ سندھ کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر محمد فتح کے مطابق کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری کے لیے ڈاکٹر سرفراز علی تنیو، ڈاکٹر ایاز علی سموں، ڈاکٹر ذوالفقار لغاری، ڈاکٹر عقیل بھٹو اور ڈاکٹر قمر عباس پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام کے لیے اپنے تجربات اور ٹیسٹ کرنے والی دیگر لیبارٹریز سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر پروپوزل تیار کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close