پاکستان میں کورونا رکنے کا نام نہیں لے رہاہلاکتیں327متاثرین 14885ہوگئی گئے

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں کورونا رکنے کا نام نہیں لے رہاہلاکتیں 327، متاثرین 14885 ہوگئی گئےپاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 14 ہزار 885 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 327 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 11 ہزار 211 مریض اب بھی اسپتالوں میں

زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 129 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 ہزار 425 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ 5 ہزار 827 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 100 ہو گئی ہیں۔سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 5 ہزار 291 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 92 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 160 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 114 ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 915 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 14 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 330 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 297 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 4 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 65 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 ہزار 530 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ ملک میں اب تک کورونا کے کُل 1 لاکھ 65 ہزار 911 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close