وہ لوگ جن کا تین ماہ کا بجلی کا بل حکومت خود ادا کرے گی، بڑا ریلیف دیدیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے چھوٹے تاجروں کے لیے 50 ارب روپے کے وزیراعظم چھوٹا کاروبار امدادی پیکیج جبکہ بیروزگار ہونے والے افراد اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے لیے 75 ارب روپے کے بڑے پیکج کا اعلان کردیا۔ملازمت سے فارغ ہونے والے

افرادکو ویب پورٹل پر رجسٹریشن کرانا ہوگی جس کے بعد انہیں فی کس 12ہزار روپے ملیں گے‘ چھوٹاکاروبار امدادی پیکج کے تحت بند ہونے والے چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروباری اداروں کا تین ماہ کا بل وفاقی حکومت اداکریگی جبکہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ صنعت ،کاروبار اور ملازمتوں سے متعلق ای سی سی نے دو پیکیج منظور کیے ہیں جومنگل کو (آج ) وفاقی کابینہ میں منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے۔کمرشل اور صنعتی صارفین کو بجلی بلوں میں رعایت ملے گی‘اس طرح 80 فی صد صنعتیں بجلی بل ادائیگی کے سلسلے میں مستفید ہوں گی‘ 40 سے 60 لاکھ افراد میں احساس کفالت پروگرام کے تحت رقم تقسیم کریں گے۔امدادی پیکج کا اطلاق چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آ زاد کشمیر پر ہو گا‘دیگر شعبوں کو بھی ریلیف ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاک ایران سرحد پرباڑکی تعمیر کیلئے 3.02 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ اورچھوٹے ودرمیانہ درجہ کے کاروبار کوبلواسطہ طریقہ سے کیش فلومیں معاونت فراہم کرنے کے ضمن میں 50.69 ارب روپے مالیت کے پیکج کی منظوری دیدی۔اس پیکج کے تحت چھوٹے اوردرمیانہ درجہ کے کاروبار کو بجلی کی پری پیڈ بلوں کی ادائیگی کی مد میں معاونت کی جائے گی۔ای سی سی کا اجلاس پیرکویہاں مشیربرائے خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت منعقدہوا‘ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روزگارمیں معاونت اور ورکروں کوملازمتوں پر تحفظ فراہم کرنے کے ضمن میں اسٹیٹ بنک کی ری فنانس اسکیم کیلئے 30 ارب روپے مالیت کی کریڈٹ لاس زرتلافی کی منظوری بھی دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں