پشاور(پی این آئی)اتفاق رائے کی تمام کوششیں رائیگاں ہو گئیں، مفتی شہاب الدین نے ایک مرتبہ پھر رمضان کا آغاز باقی پاکستان سے ایک دن قبل کر دیا، تفصیلات کے مطابق مسجد قاسم علی خان میں مقامی روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوا۔اجلاس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کی۔کرونا وائرس پھیلنے کے
خدشے کے پیش نظر مسجد قاسم علی خان میں محدود افراد اجلاس میں شریک ہوئے۔ مسجد قاسم علی خان انتظامیہ کے مطابق روئیت کی شہادت کے لئیے عوام نےفون پر رابطہ کیا۔ٹیلیفون پر موصول شہادتوں کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا ۔قاسم علی خان مسجدمیں 22 شہادتیں موصول ہوئیں۔جس کے بعد خیبرپختونخوا میں رمضان شروع ہونے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔قبائلی اضلاع کی مساجد سے بھی کل کے روزے کے اعلانات ہوئے ۔خیبر پختون خوا کی مساجد میں تراویح کی تیاری شروع کر دی گئی،صبح پہلی سحری ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں