پاکستانی نیوی کہ پاس کوئی خفیہ آبدوز ہے یا ۔۔۔۔۔۔۔ جنگی امور کے ماہرکا انکشاف

کراچی(پی این آئی)پاکستانی نیوی کہ پاس کوئی خفیہ آبدوز ہے یا ۔۔۔۔۔۔۔جنگی امور کے ماہرکا انکشاف ،امریکی جریدے فوربز نےدعویٰ کیا ہے کہ پاکستان بحریہ کے پاس ایک خفیہ آبدوز ہے جس کے متعلق کوئی نہیں جانتا۔جنگی امور کے ماہر ایچ آئی سوٹن کا امریکی جریدے فوربز میں ایک آرٹیکل شائع ہوا جس میں ان کا کہنا

تھا کہ دنیا میں کئی راز کامیابی کے ساتھ دفن ہیں اور سب کی نظروں کے سامنے ہوتے ہوئے بھی پراسرار ہیں۔پاک بحریہ بھی دنیا کے سامنے ایک ایسا ہی راز کامیابی سے برقرار رکھے ہوئے ہے، پاکستان بحریہ کے پاس ایک خفیہ آبدوز ہے جس کے متعلق کوئی نہیں جانتا،یہاں تک کہ اس آبدوز کا ذکرمیری کتاب”ورلڈ سب میرینز کوورٹ شورز ری کگنیشن گائیڈ” میں بھی نہیں ہے۔پاک بحریہ کی اس خفیہ آبدوز کی لمبائی 55 فٹ اور چوڑائی 7 سے 8 فٹ ہے اور یہ ایک چھوٹی سپیشل فورسز ٹائپ ہے اور پاک بحریہ اسے ” ایکس کرافٹ “کہتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر میں اس آبدوز کو پاک بحریہ کے خصوصی بیڑے پی این ایس اقبال پر دیکھا گیا ہے، یہ وہاں کسی مرمتی مقصد کیلئے موجود ہے یا اسے ابھی تک پانی میں اتارا ہی نہیں گیا اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، پاکستان کے پاس ایسی کوئی آبدوز ہے اس کا اشارہ پاکستانی دفاعی پیداوار ڈویژن نے 2015-16 میں دیا جب انہوں نے اپنی ایک ایئر بک میں ایک مقامی مجیٹ سب میرین تیار کرنے کا عندیہ دیا۔بتایا گیا کہ اس کی پیداوار 2016 میں شروع ہوگی، اس کے کچھ عرصہ بعد خبریں آئیں کہ پاکستان اور ترکی کی ایک کمپنی ایس ٹی ایم مشترکہ طور پر ایک آبدوز کی تیاری میں مصروف ہیں، یہ خفیہ آبدوز اسی منصوبے میں تیار کی گئی یا معاملہ کچھ اور ہے اس بارے میں ابھی کوئی حتمی رائے نہیں دی جاسکتی۔لیکن حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ پاک نیوی کے پاس یہ آبدوز کہاں سے آئی تاہم یہ آبدوز ابھی تک ایک راز ہے۔پاکستان اس آبدوز کو آپریشنل کرکے استعمال کررہا ہے یا ابھی یہ تکمیل یا ٹرائل کے مراحل میں ہے یہ سب باتیں ابھی مبہم اور غیر حتمی ہیں، اصل حقائق تو پاکستانی انتظامیہ اور پاکستانی نیوی ہی بتاسکتے ہیں کہ یہ کوئی خفیہ آبدوز ہے یا کوئی اور معاملہ۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں