ہمسایہ ملک افغانستان سے پاکستانی شہریوں کی واپسی شروع

پشاور (پی این آئی)افغانستان میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ طورخم سرحد یک طرفہ طور پر بحال ہونے پر 200 پاکستانی شہری پاکستان میں داخل ہوگئے جبکہ مزید پاکستانیوں کو دو روز بعد آمد کی اجازت دی جائے گی۔ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر محمود اسلم وزیر نے کہا ہے کہ وفاقی

حکومت کے فیصلے کے مطابق طورخم سرحدی گزر گاہ کو ہفتے کے روز یک طرفہ طور پر بحال کیا گیا۔ دوسو پاکستانی شہری طورخم سرحد کے ذریعے پاکستان میں داخل ہوئے جنہیں قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق مزید پاکستانیوں کو دو روز بعد آمد کی اجازت مل جائیگی، کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے طورخم سرحد کو ہر قسم آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے ڈیڑھ ہزار پاکستانی شہری افغانستان میں پھنس گئے تھے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں