لاہور (پی این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ گندم کی سبسڈی کا فیصلہ پنجاب میں ہوا، معلوم نہیں نزلہ کس پر گرے گا؟اپنے بیان میں شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم چوروں کو نہیں چھوڑیں گے ، انہوں نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی قسط کو آگے کیا ، ورنہ پاکستان ڈیفالٹ ہوچکا ہوتا۔
شیخ رشید نے کہا کہ جو جو وزیر جس رپورٹ میں پایا گیا اسے پھکی ضرور ملے گی، اگر عمران خان جہانگیر ترین سے فاصلہ کر سکتے ہیں تو دوسرے وزیروں سے بھی کرسکتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے دم کیا ، اس لیے شہباز شریف گرفتاری سے بچ گئے، اب شہباز شریف لندن جائیں گے یا جیل وقت بتائے گا، وفاق اور سندھ کی لڑائی کو آگے نہیں بڑھانا چاہیے۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ سندھ کی طرف سے گولہ باری نہیں ہونی چاہیے تھی۔ وفاقی وزیر نے قُلیوں کو 12 ہزار روپے فی کس دینے کا اعلان بھی کیا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں