کراچی کی گنجان آبادیوں میں کورونا کے پھیلاؤ پر مجھے پریشانی ہے، مراد علی شاہ کے دل کی بات زبان پر آگئی

کراچی (پی این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کل 11 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 592 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے 2217 ٹیسٹ کیے، جن میں سے 138 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد

کل مریضوں کی تعداد 2355 ہوگئی ہے، جبکہ کل ایک مریض دنیا سے رخصت ہوگیا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں مراد علی شا ہ نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ساؤتھ اور ایسٹ کے گنجان آبادیوں میں کیسز بڑھنا تشویشناک بات ہے، آج کھارادر، لیاری اور بہار کالونی میں زیادہ کیسز آئے ہیں، جبکہ ہم کچی آبادیوں میں ٹیسٹ بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام جب تک سماجی دوری نہیں اپنائیں گے تب تک یہ مرض پھیلتا جائے گا۔مراد علی شا ہ نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے 477 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ تبلیغی جماعت کے 123 افراد کے نتائج آنا باقی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجروں سے آج ملاقات ہوئی ہے، جبکہ تاجروں کو ہم سہولتیں دینے کیلئے سفارشات مرتب کررہے ہیں، تاجروں نے بلا سود اور طویل دورانیے کے قرضوں کی درخواست کی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کافی حد تک کم ہوگئی ہیں، جس کے بعد وفاقی حکومت کو اس میں کافی اسپیس مل گیا ہے جس کا فائدہ نچلی عوام تک جانا چاہیے۔مراد علی شا ہ نے کہا کہ وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ پہلے تاجروں کو بلا سود قرضے دے دیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے تاجروں کو قرضے ملنا ایک اچھا اقدام ہے، بلاسود اور طویل دورانیے کے قرضوں سے چھوٹے تاجروں کے مسائل حل ہونگے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مجھے امید ہے عوام اس وبا سے نجات کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close