کورونا کی تشخیص مقامی سطح پر ممکن، پاکستانی ماہرین سرپرستی کے منتظر

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا وائرس کو کم قیمت اور کم وقت میں ٹیسٹ کرنا اس وقت ایک عالمی مسئلہ بنا ہوا ہے اس وقت جس طریقہ کار اور ٹیکنالوجی کے ذریعے کورونا وائرس کی موجودگی کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے اسے PCR ٹیکنالوجی کٹ کہا جاتا ہے۔پی سی آر ٹیکنالوجی کا طریقہ کار اپناتے ہوئے مشتبہ مریض کا ٹیسٹ

کرنے کے لیے ناک سے سیمپل لیکر PCR مشین میں ڈالا جاتا ہے اس ٹیسٹ میں نتیجہ تین دن میں آتا ہے جبکہ اس ٹیسٹ کی قیمیت آٹھ سے بارہ ہزار روپے تک ہوتی ہے۔پی سی آر مشین کی قیمت چالیس لاکھ روپے ہے جو انتہائی مہنگا طریقہ کار ہے اور حکومتی سطع پر ہی یہ ٹیسٹ ممکن ہوسکتا ہے۔پاکستان میں بھی تاحال کورونا ٹیسٹنگ کی شرح دیگر ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم اسی لیے ہے کہ ٹیسٹنگ کٹ اور مشین کی قیمت بہت زیادہ ہے اور مشینوں کی دستیابی بھی کافی کم ہے۔دنیا بھر میں کورونا کی ٹیسٹنگ کے لیے کم قیمت طریقہ کار اپنانے کے لیے سائنسداں اور ادارے مصروف عمل ہیں اسی حوالے سے پاکستان کے ادارے ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان اور تحریک ٹیک کے سائنسدانوں نے دنیا کے کئی اور ممالک کی طرح کورونا کے کم قیمت اور کم وقت میں نتائج دینے کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرکے چین کے شہر ووہان میں مصروف سائنسدانوں سے مشاورت کے لیے اپنا ریسرچ پیپر روانہ کیا اور وہاں سے بھی مثبت نتائج ملنے کے بعد حکومت کو دو اپریل کو اپنی تحقیقات سے آگاہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں