کورونا کے خلاف جنگ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی میدان میں نکل آئیں

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں جہاں ایک طرف ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں وہیں لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ یہ لیڈی ہیلتھ ورکرز اس جان لیوا وبا کے بارے میں گھر گھر جا کر لوگوں کو کورونا سے متعلق آگاہی فراہم کر رہی ہے،ان کا کہنا ہے کہ ہم نے کورونا سے متعلق

آگاہی کے لیے پمفلٹ تیار کیے ہیں،اس کے علاوہ لیڈی ہلتھ ورکرز کورونا کے کیسز کا پتہ لگانے کے لیے ہماری مدد کر رہی ہیں،گھر گھر جا کر وہ خاندان کی پوری معلومات لے رہی ہیں،کہ کسی بھی گھر کے فرد نے بیرون ملک سفر تو نہیں کیا،یا کسی کو کوئی کورونا کی علامات ظاہر ہو رہی ہوں جیسے کھانسی وغیرہ،وہ پھر ہمیں رپورٹ کرتی ہیں اور ہماری ٹیمیں سرگرم ہو جاتی ہیں،وہاں سے جا کر سیمپل لیے جاتے ہیں،ان کا ٹیسٹ کروایا جاتا ہے،رزلٹ اگر مثبت آتا ہے تو ہم اس علاقے کو سیل کر دیتے ہیں،لوگوں میں ڈر خوف تھا لوگ دروازہ کھولنے سے بھی ہچکچا رہے تھے،ہماری لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مورال بلند تھا انھوں نے کچھ ایسے کیا کہ جو پمفلٹ ہم لوگوں کو ہاتھ میں تھماتے تھےہم نے دروازوں پر لگانا شروع کر دیا،اور لوگوں سے کہا کہ اس کو پڑھ لیں تاکی ہاتھ ٹچ نہ ہوں،ہر جگہ چیلنج ہوتا ہے اور ان کا مورال بھی بلند رہتا ہے۔ہم ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں وہ دن رات جہادسمجھ کرکام کر رہی ہیں۔،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں