وزیر اعلی سندھ نے ایسا کیوں کہا، کورونا کے حوالے سے کچھ فیصلے ہو سکتا ہے کہ غلط ہوں

کراچی(پی این آئی): وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے کورونا کے حوالے سے کافی فیصلے کیے ہیں، ہو سکتا ہے اس میں کچھ غلط ہوں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سکھر کمشنر آفس میں کورونا کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا ناصر شاہ، امتیاز شیخ اور مکیش کمار چاولہ

نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات کی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ ہم نے کورونا کے حوالے سے کافی فیصلے کیے ہیں، ہو سکتا ہے اس میں کچھ غلط ہوں، بڑی کوتاہی یہ ہوتی ہے کہ وقت پر کوئی فیصلہ نہ کیا جائے لیکن لاک ڈاون کے اثرات سے سب اچھی طرح واقف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ صرف بیرون ملک سے آنے والوں پرتوجہ مرکوزکررکھی ہے، ہماری پہلی ترجیح اس وقت لوگوں کی صحت ہے، ماہ رمضان میں بھی لوگ غیرضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ سماجی فاصلہ بہت ضروری ہے، میری گاڑی میں بھی دو افراد تھے، عوام سے درخواست ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے باہرنہ نکلیں۔واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز 2 ہزار سے تجاوز کرگئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بھی 45 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close