اسلام آباد(پی این آئی)ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پہلے سے دیئے گئے قرض کی اقساط میں تاخیر سے متعلق فیصلے بھی کیے جائیں گے۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا جس میں رکن ممالک کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قرض کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایف ایم ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔پاکستان نے 3 ہفتے پہلے کورونا سے نمٹنے کیلئے قرض کی درخواست کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے پاکستان کے لیے قرض کی منظوری دیدی تو یہ رقم فوری طور پر جاری کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق یہ رقم پہلے سے جاری قرض پروگرام کے علاوہ ہوگی، کورونا سے متعلق ملنے والے قرض کے ساتھ کسی قسم کی شرائط نہیں رکھی جائیں گی۔دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 70 ترقی پریز ممالک کو کورونا کی صورت حال کے پیش نظر قرضوں میں ایک سال کی ریلیف دیدی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں