سپریم کورٹ میں ظفر مرزا کا غیر سنجیدہ رویہ،وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لےلیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے اپنے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی جانب سے سپریم کورٹ میں غیر سنجیدہ رویہ اختیار کرنے کا نوٹس لیا ہے۔وزیرِاعظم عمران خان نے اس حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا کی سرزنش بھی کی۔وزیراعظم نے کہا کہ بطور معاونِ خصوصی صحت ظفر

مرزا کا فرض تھا کہ وہ اعلیٰ عدلیہ کے سامنے حکومتی کاوشوں کو جامع انداز میں پیش کرتے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ظفر مرزا سپریم کورٹ کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کا تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔ادھر وزیراعظم عمران خان سے سابق وفاقی وزیر عامر کیانی نے ملاقات کی جس میں تعمیراتی صنعت کھولنے اور کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے کام کے طریقہ کار پر مشاورت کی گئی۔وزیراعظم نے عامرکیانی کو سیاسی حکمت عملی اور پارٹی سے متعلق بھی اہم ٹاسک سونپ دیا۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سابق وزیر صحت عامر کیانی کو جلد بڑی ذمے داریاں ملیں گی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں