اسلام آباد(پی این آئی)حکومت پاکستان نے زائد المعیاد پاسپورٹ کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی ہے۔پاکستان نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاسپورٹ کی معیاد میں توسیع کردی اس ضمن میں وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ زائد المعیاد پاسپورٹ کی مدت میں 30
جون تک توسیع کردی گئی ہے۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جو احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں ان میں نئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہیں کیے جارہے ہیں۔باہر سے آنے والے ہوٹل کے سات دن کے اخراجات دیں گے۔اس سلسلے میں نوٹی فکیشن میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ تمام ملکی و بیرونی دفاترایک ہزار روپے فیس کے عوض مینول طور پر پاسپورٹوں میں توسیع کا اندراج کریں گے۔وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت نوزائیدہ بچوں کے لیے فیس مبلغ 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں