لاہور(پی این آئی) رمضان المبارک میں پنجاب کے 20 لاکھ غریب خاندانوں کیا دیں گے ،عبدالعلیم خان نے خوشخبری سنادی،اطلاعات کےمطابق سینئر صوبائی وزیر برائے خوراک عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو ہر صورت براہ راست ریلیف فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق سینئر وزیرپنجاب
عبدالعلیم خان کی زیرصدارت رمضان پیکج کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو رمضان بازار نہ لگانے کی سفارش کی۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ رمضان میں عوام کوہرحال میں براہ راست ریلیف دیناچاہتے ہیں، شہریوں کو نقد رقم ریلیف دینےکی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب دیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کیش ریلیف کی منظوری کے بعد پنجاب کے 20 لاکھ خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ عبدالعلیم خان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار رمضان پیکج کی حتمی منظوری کل دیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں