سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبر ی سنا دی گئی

جدہ (پی این آئی ) 474پاکستانی زائرین عمرہ جو فضائی پابندیوں کے بعد مکہ ، مدینہ المنورہ میں ر ہ گئے تھے سعودی ایئرلائن کی خصوصی پرواز آج دن 1 بجے 251 عمرہ زائرین کو لے کر جدہ سے لاہور کے لئے روانہ ہوگئی ۔حکومت پاکستان کی جانب سے سفیر راجہ علی اعجاز اور قونصل جنرل نے ان پروازوں

کے انتظام میں تعاون کرنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، سعودی حکومت اور وزارت حج و عمرہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سعودی عرب میں ٹھہرنے کے دوران پاکستانی عمرہ زائرین کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر وزارت حج و عمرہ کی تعریف بھی کی۔سعودی حکومت نے تمام مسافروں کے لئے نہ صرف ٹھہرنے کا بندوبست کیا، بلکہ انکو کو طبی امداد بھی فراہم کی اور انکے عمرہ ویزا میں بھی توسیع کی جو اس صورتحال کی وجہ سے ختم ہوگئی۔ انھوں نے سعودی سول ایوی ایشن اور سعودی ائر لائن کا بھی شکریہ ادا کیا اس سلسلے کی دوسری پرواز بقیہ مسافروں کو لے کر ملتان کے لئے روانہ ہوگی۔ ان پروازوں کا اہتمام سعودی وزارت حج و عمرہ کے خصوصی انتظامات کے تحت کیا گیا ہے۔عمرہ زائرین کے لئے کی جانے والی یہ غیر معمولی دیکھ بھال دونوں ممالک کے مابین بہترین برادرانہ تعلقات کی علامت ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close