اسلام آباد(پی این آئی)دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپسی کے لیے ملک کے 6 بڑے ائیر پورٹس کو کھول دیا گیا۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈویژن معید یوسف کا کہنا ہے کہ ان ائیرپورٹس کو 15 سے 18 اپریل تک بیرون ممالک پاکستانیوں کو لانے کے لیے
کھولا گیا ہے جن پر صرف بین الاقوامی پروازیں آپریٹ ہوں گی۔معید یوسف نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کی اسکریننگ کی جائے گی، اور پھر انہیں ائیرپورٹ اور ملحقہ ہوٹلوں میں 48 گھنٹے کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بتایا کہ کھولے گئے ائیرپورٹس میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، فیصل آباد اور ملتان کے ہوائی اڈے شامل ہیں۔واضح رہے کہ قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے بیرون ملک میں پھنسے 1800 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پلان مرتب کیا ہے جس کے تحت قومی ائیرلائن کی مختلف پروزایں 19 اپریل تک مختلف ممالک سے پاکستانیوں کو واپس وطن لائیں گی۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر اندرون اور بیرون ملک فلائٹ آپریشنز معطل ہیں تاہم اب خصوصی پروازوں کے ذریعے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں