سندھ(پی این آئی)محکمہ داخلہ سندھ نے لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کی پابندیوں کا اطلاق 30 اپریل تک ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں،عوامی مقامات، شاپنگ سینٹرز اور سنیما سمیت تمام مارکیٹیں
اور ریسٹورنٹس بند رہیں گے اور ریسٹورنٹس سے کھانا گھرلےجانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی تاہم ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔حکم نامے کے مطابق صوبے میں کسی بھی قسم کے مذہبی اجتماعات اور مزارات پر پابندی ہوگی اور تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہیگی۔لاک ڈاؤن کے دوران جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ تمام شہریوں کے لیے شام 5 سے صبح 8 بجے تک گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی اور اس دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کچھ شعبوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے جس میں وفاق کی جانب سے مستثنیٰ قراردیےگئے شعبے شامل ہیں تاہم کھلنے والے تمام شعبوں اور صنعتوں کے لیے ایس او پی جاری کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے باعث 23 مارچ سے مسلسل جزوی لاک ڈاؤن ہے اور منگل کو وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاؤن میں 2 ہفتے کی توسیع کا اعلان کیا تھا۔وفاقی حکومت کی جانب سے تعمیراتی صنعت کے ساتھ کیمیکلز مینوفیکچرنگ پلانٹس، ای کامرس، ایکسپورٹس اور لوکل سافٹ وئیر ڈیولپمنٹ پروگرامنگ، پیپر، سیمنٹ، فرٹیلائزرز، مائنز، منرلز، لانڈری ، ڈرائی کلیننگ، پودوں کی نرسری، زراعت کی مشینری اور آلات بنانے والی انڈسٹری، شیشہ انڈسٹری، جانوروں کے اسپتال، ایکسپورٹس انڈسٹری بھی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں