کورونا سندھ میں پاؤں پھیلانے لگا، ایک دن میں 93 نئے کیس سامنے آ گئے

کراچی (پی این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 569 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس سے 93 نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ابھی تک کورونا کے 13309 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس

میں سے 1411 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے ہیں جو مجموعی مریضوں کا 1 اعشاریہ 2 فیصد ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 18 مریض صحتیاب ہوکر گھر جا چکے ہیں اور اب تک کورونا کے 389 مریض صحتیاب ہوکر گھر چلے گئے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس حساب سے کورونا وائرس کے مریضوں کی صحتیابی 28 فیصد ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا کے 645 مریض گھروں میں آئسولیشن میں ہیں جبکہ7 مریض آئسولیشن سینٹر اور 992 مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔وزیرا علیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا کے 71 مریضوں کی عمریں 1 تا 10 سال، 118 مریضوں کی عمریں 11 تا 20 سال،311 مریضوں کی عمریں 21 تا 30 سال، 260 مریضوں کی عمریں 31 تا 40 سال، 196 مریضوں کی عمریں 41 تا 50 سال، 226 مریضوں کی عمریں 51 تا 60 سال، 152 مریضوں کی عمریں 61 تا 70 سال، 47 مریضوں کی عمریں 71 تا 80 سال اور 5 مریضوں کی عمریں 81 تا 90 سال کے درمیان ہے۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ انفیکشن سے متاثرہ لوگوں کی عمریں بتا رہی ہے کہ کوئی بھی وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے اس لیے بہت ضروری ہے کہ عوام سماجی دوری اور لاک ڈاؤن کا خیال رکھیں۔اُنہوںنے کہا کہ کُل کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں 68.3 فیصد مرد ہیں جبکہ کُل متاثرہ مریضوں میں 31.7 فیصد خواتین شامل ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس حساب سے مرد اس مرض سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ وہ باہر گھوم رہے ہیں۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ باہر گھومنے والے مرد کورونا وائرس باہر سے گھر لے جاتے ہیں اور خواتین کو متاثر کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر آپ سب کو درخواست کرتا ہوں کہ لاک ڈاؤن پر عمل کریں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اپنا، اپنے بچوں، خاندان، دوستوں اور تمام شہریوں کی حفاظت آپ لوگوں کے ہاتھ میں ہے، احتیاط کریں گے تو سب محفوظ رہیں گے، ورنہ صورتحال بگڑ جائے گی۔سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اللّہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close