ہنزہ(پی این آئی)کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث نظام تعلیم بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔تاہم گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں موجودہ حالات کے پیش نظر آن لائن تدریسی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔وادی ہنزہ میں بچوں کو گھروں میں رہتے ہوئے تعلیم دینے کے لیے حکمت
عملی تیار کر لی گئی ہے اور اس مقصد کےلیے ہنزہ کے تمام اسکولوں نے سوشل میڈیا کو تدریسی عمل کےلیے پلیٹ فارم بنا لیا ہے۔اس ضمن میں اسکول کی ایک اساتذہ کا کہنا ہے کہ طلبہ و طالبات کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہوم ورک دیا جا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طالب علموں کی کارکردگی چیک کرنے اور بچوں کی معاونت کے لیے اساتذہ بچوں کے گھروں پر جا رہے ہیں اور سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے بچوں کی مدد اور رہنمائی کر رہے ہیں۔موجودہ صورتحال میں ہنزہ کے اساتذہ کی جانب سےسوشل میڈیا کے ذریعے تدریسی عمل کو شروع کرنا قابل تحسین عمل ہے بچوں کے والدین بھی اس احسن اقدام سے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 86 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5038 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں