اسلام آباد (پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مخصوص بندشوں کے ذریعے عوام کو محفوظ بنانے اور غریب شہریوں کی دیکھ بھال کے کام میں توازن کی حکمت عملی کے تحت اسٹیٹ بینک نے کاروباری طبقے کیلئے مراعات کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے ایک بیان میں کہا کہ احساس
پروگرام کے تحت غریب طبقے کو ہنگامی صورتحال میں نقد رقوم کی تقسیم جا رہی ہیں جبکہ کاروباری طبقے کیلئے ٹیکس ری فنڈز کے ساتھ مراعات دی جا رہی ہیں اور تعمیرات و زراعت کے شعبے کھولے جارہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے دوران کاروباری طبقے کے لئے اسٹیٹ بینک کے اقدامات سے کاروبار کو فروغ دینے اور بڑے پیمانے پر بے روزگاری کو روکنے میں مدد ملے گی۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں