چین پاکستان سے کورونا وائرس کا خاتمہ کرنے کیلئے ڈٹ گیا، مزید کتنا امدادی سامان بھجوا دیا؟ شاندار تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)چین سے 2 ہزار ٹیسٹنگ کٹس، 50 موبائل ایکسرے میشن،1 لاکھ کے این 95 ماسکس، 5 لاکھ میڈیکل ماسکس اور 10 ہزار سرجیکل گاؤن اسلام آباد پہنچ گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم) کے خریدے گئے سامان کی ایک اور کھیپ لے کر پی آئی اے کا طیارہ چین سے اسلام آباد پہنچ گیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے خریدے گئے سامان کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچی ہے۔یہ سامان این ڈی آر ایم ایف اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی جانب سے فراہم کردہ 50 ملین کی امدادی رقوم سے خریدا گیا تھا۔چین سے اسلام آباد پہنچنے والے جہاز میں 2000 ٹیسٹنگ کٹس، 50موبائل ایکسرے مشین، 1لاکھ KN-95 ماسکس، 5 لاکھ میڈیکل ماسکس، 10ہزار سرجیکل گاؤن شامل ہیں۔این ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق مزید اسکریننگ کٹس اور آئی سی یو وینٹی لیٹرز آئندہ پرواز وں کے ذریعے پاکستان پہنچ جائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں