اسلام آباد(پی این آئی)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے خبردار کیا ہے کہ اگر احتیاط نہیں کریں گے تو کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے، آنے والے دن بہت غیر یقینی ہیں، صورتحال کے مطابق احتیاطی تدابیر کو اپنانا ہوگا،یہ تاثر غلط ہے کہ کورونا وائرس کم عمر افراد کو متاثر نہیں کرتا ہے،کورونا
وائرس سے متاثرہ مریضوں کو عام مریضوں کی طرح دیکھنا چاہیے،متاثرہ مریض ہماری مدد کے مستحق ہیں۔ جمعہ کو میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرناچاہیے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کم ہیں تاہم آنے والے دن بہت غیر یقینی ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ صورت حال کے مطابق احتیاطی تدابیر کو اپنانا ہوگا، اگر احتیاط نہ کی گئی تو حالات خراب ہوسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 152 ہسپتالوں کو حفاظتی سامان کی فراہمی مکمل ہوگئی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں 4 ہزار 601 مریضوں میں 78 فیصد مرد ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ کورونا وائرس کم عمر افراد کو متاثر نہیں کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو عام مریضوں کی طرح دیکھنا چاہیے۔متاثرہ مریض ہماری مدد کے مستحق ہیں۔معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 16 لاکھ سے زائد مریض ہیں،پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد4ہزار601 ہے، ملک بھر میں کورونا وائرس کے 75 فیصد مریضوں کی عمر 50 سال سے کم ہے۔معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ پاک افغان بارڈر یکطرفہ تجارت کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،پاک افغان بارڈر کو ہفتے میں 3 دن کھولا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہفتے میں 3 دن ٹرک پاکستان سے سامان افغانستان لے کرجائیں گے۔ ہماری زمینی سرحدیں ابھی تک بند ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں