حکومت کا بڑا فیصلہ، ملک کے تین ائیرپورٹس سے فلائٹ آپریشن بحال، نجی ائیرلائنز کو پروازوں کی اجازت دیدی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت پاکستان نے ملک کے 3 ائیرپورٹس سے نجی ائیرلائنز کو پروازوں کی اجازت دے دی، فیصلے کے تحت لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس سے نجی کمپنیوں کو پروازوں کی اجازت ہوگی، اجازت صرف مقامی پروازوں کیلئے ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے نجی ائیرلائنز کو ملک کے 3 ائیرپورٹ سے پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے۔اجازت اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے درمیان مقامی پروازیں چلانے کیلئے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نجی ائیرلائنز پر لازم ہوگا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے حکومت11 تا 19 اپریل مزید تین ایئرپورٹس کھولنا چاہتی ہے، یہ ایئرپورٹس صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لے کر کھولے جائیں گے، کیونکہ اب یہ لوڈ صوبائی حکومتوں پر بھی آنا ہے،ان ایئرپورٹس میں پشاور، لاہور یا ملتان، اور کراچی شامل ہے۔فی الحال کورونا کیسز کا ٹرینڈ جس طرح جاری ہے، یہ ٹرینڈ اسی کی عکاسی کررہا ہے، جو پروجیکشن کابینہ کو بتائی گئی ہے۔ اسی کو مدنظر رکھ کر حکومت منصوبہ بندی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اوورسیز پاکستانی 7.5 ملین ہے۔ اس وقت ہم پر ان لوگوں کادباؤ ہے کہ جو واپس آنا چاہتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں 20 ہزار سے زائد لوگ واپس آنا چاہتے ہیں۔یواے ای حکومت کا بھی پریشر ہے۔ اسی لیے دوسرے ممالک سے بھی لوگوں کا پریشر ہے۔ یکم اپریل سے گیارہ اپریل تک پی آئی اے لوگوں کو لے کر آئے گی۔ یوکے، ملائشیا، امریکا، یا دوسرے ممالک میں وزٹ ویزہ اور بزنس ویزے پر گئے ہوئے ہیں۔ ان لوگوں کو پہلی کیٹگری میں لے کر آئیں گے۔ اس آپریشن میں39 فلائٹ ہیں، 18سو زیادہ لوگ آچکے ہیں۔ باقی لوگوں کیلئے بھی ہم اپنا شیڈول بنائیں گے۔ہم ایران، سعودی عرب، یورپ سے جو لوگ آرہے ہیں، وہ بیماری کو لے کر آرہے ہیں، لیکن ظاہر ہے ان کو واپس آنا ہے، مجبوری ہے، تیسری کیٹگری کے لوگ جو دوسرے ممالک کے رہائشی ہیں، وہ وہاں پر رہیں اور اپنا علاج معالجہ کروائیں اگر وہ اس بیماری کا شکار ہیں۔ وفاقی حکومت صوبوں کیلئے تین ایئرپورٹس کھولنا چاہتی ہے، جن میں پشاور، پنجاب کیلئے لاہور یا ملتان جہاں لوگوں کو قرنطینہ کرنازیادہ بہتر ہوگا ، اور سندھ کے لوگوں کیلئے کراچی میں ایک اور فلائٹ وے کھولا جائے گا۔اب یہ لوڈ صوبائی حکومتوں پر بھی آنا ہے، اس لیے ایئرپورٹس کھولنے کا فیصلہ صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے کریں گے۔ یہ فیصلہ جلد ہوجائے گا۔پی آئی اے فلائٹ آپریشن میں 11اپریل سے 19اپریل تک کیلئے جو پروگرام کرنا ہے، جس کیلئے کراچی، لاہور اور پشاور پر مزیدآپریشن شروع کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close