انسدادِ ملیریا کی ادویات کی برآمد پر پابندی لگانے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے انسدادِ ملیریا ادویات کی برآمد پر پابندی کی سمری منظوری کر لی، حتمی منظوری اب کابینہ سے لی جائے گی۔انسداد ملیریا دوا کی برآمد پر پہلے پابندی لگائی گئی پھر اجازت دے دی گئی اب پھر پابندی کی منظوری دے دی گئی ہے۔وزرات تجارت نے 3 اپریل کو انسدادِ ملیریا

کی دوا کی برآمد پر پابندی لگائی پھر 3 دن بعد نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ نوٹیفکیشن پر وجہ وزرات صحت کی سفارش درج کی۔ذرائع کے مطابق یہ سب وزارتِ صحت اور وزارتِ تجارت کے درمیان رابطے کے فقدان کے باعث ہوا اور ان دونوں وزارتوں کے قلم دان وزیراعظم کے پاس ہیں۔ذرائع کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ وزارت تجارت نے قومی رابطہ کمیٹی کی ہدایت اور وزرات صحت کی طرف سے کوئی سمری موصول نہ ہونے پر انسداد ملیریا دوا کی برآمد پر پابندی لگائی تاکہ ملک میں دوا کی کمی کا مسئلہ نہ ہو۔ وزارت تجارت نے وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔مگر اس دوران وزارت صحت کو خیال آیا کہ سمری تو اسے بھجوانی چاہیے، بس پھر کیا وزارت تجارت سے کہہ دیا کہ آپ پابندی ہٹا دیں باضابطہ طور پر وزارت صحت خود پابندی کی سمری وزیر اعظم کو بھجوائے گی۔وزارت تجارت نے وزارت صحت کے کہنے پر انسداد ملیریا دوا کی برآمد پر پابندی ہٹا دی۔ذرائع کے مطابق اس کے بعد اب وزارت صحت کی سمری پر وزیراعظم نے انسداد ملیریا دوا کی برآمد پر بطور منسٹر انچارج نیشنل ہیلتھ سروسز پابندی کی منظوری دے دی ہے اور حتمی منظوری اب وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں